ہدایتکار نے پاکستانی اداکارہ صبا قمرکی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

Published on December 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کےہدایتکار نے معروف اداکارہ صبا قمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صبا قمر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے لکھا کہ کچھ ایسے اداکار ہیں جو بہت زیادہ صلاحیتوں کے مالک جبکہ کچھ خوبصورت بھی ہیں، اسی طرح چند ایسے ہیں جو اپنے کام میں مکمل مہارت رکھتے ہیں، ان تمام کو ایک جگہ ملائیں اور مزید خصوصیات شامل کریں تو صبا قمر بنتی ہیں جو ہمارے پاس موجود ہیں۔انہوں نے لکھا کہ صبا قمر ایک کمال ہیں، ان کی کوئی اور ایسے شاہ کار کی کوئی اور برانچ نہیں۔سرمد کھوسٹ نے وضاحت پیش کی کہ ایک غلط تاثر پھیلا ہوا ہے کہ مجھے صبا قمر کے ساتھ تصویر لینا پسند نہیں جبکہ مجھے اس تصویر نے کافی اچھا بنا دیا۔یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کا شمار اُن اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے بالی ووڈ انڈسٹری تک رسائی حاصل کی اور ورسٹائل اداکار عرفان خان کے ساتھ ہندی میڈیم میں مرکزی کردار ادا کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes