بورے والا ، گرد و نواح میں طوفانی بارش ،گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے

Published on July 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

بورے والا ( یواین پی)گزشتہ روز بورے والا اور گرد و نواح میں ہونے والی طوفانی بارش سے ہر شعبہ ہائے زندگی بری طرح متاثرہ ہوئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام بورے والا اور گرد ونواح میں ہونے والی شدید اور طوفانی بارش سے بلدیہ ٹاؤن ہال ،کالج روڈ،گول چوک ،عارف بازار ،جوئیہ روڈ،کارخانہ روڈ،وہاڑی بازار ،لکڑ منڈی ،غلہ منڈی ،پاسکو گودام ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس (زنانہ) اور دیگر گلیاں ،بازار اور مین شاہرات پانی میں ڈوب گئے اور شہریوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے بارش سے بجلی کے پول گرنے سے کئی علاقوں میں بجلی بند رہی جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ،لوگوں کے گھروں اور دوکانوں میں پانی داخل ہوگئے جس سے کافی زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑا ،بارش نے جہاں ہر شعبہ زندگی کو متاثرہ کیا وہاں شہر اور گرد ونواح کے قبرستانوں میں سینکڑوں قبریں منہدم ہو گئیں مرکزی قبرستان شہر والا ،مرضی پورہ قبرستان ،451لاٹ بھٹیاں والا قبرستان ،بی ٹی ایم قبرستان ،شاہ ذکر یہ قبرستان 435ای بی ،عظیم آباد قبرستان کے علاوہ دیگر قبرستان بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题