انشا اللہ ہمارے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، آرمی چیف

Published on July 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments


راولپنڈی: (یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی ٹی آئی امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے آج ایک اور محب وطن لیڈر کو کھو دیا پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اکرام اللہ گںڈاپور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکرام اللہ کو امن دشمن اور جمہوری عمل کی مخالف طاقتوں نے نشانہ بنایا، آج ایک اور محب وطن لیڈر کو کھو دیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انشا اللہ ہمارے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ہم ثابت قدم رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes