بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز

Published on October 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 314)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کی تجویز دیدی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی نے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافے کی تجویز دیدی، سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی 44 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی ہے جب کہ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز ستمبر کے مہینے کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔اس سے قبل نیپرا نے حکومت کو 3 روپے 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی تھی تاہم گزشتہ روز ای سی سی اجلاس میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا تھا۔واضح رہے کہ حکومت اس سے قبل گیس کی قیمتوں میں 10 سے لے کر 143 فیصد تک اضافہ کرچکی ہے جب کہ منی بجٹ کی صورت میں عوام پر مہنگائی کا بم بھی گرایا جاچکا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme