سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد کے فیصل آباد کے دو مراکز صحت کے اچانک دورے

Published on January 8, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے فیصل آباد کے دو مراکز صحت کے اچانک دورے کئے۔وہ رورل ہیلتھ سنٹر ڈجکوٹ اور بنیادی مرکز صحت 76 ر۔ب جالندھر میں گئے۔رکن صوبائی اسمبلی ملک عمر فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری ہیلتھ نے آرایچ سی کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال تک اپ گریڈ کرنے کے منصوبے پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور محکمہ بلڈنگز سے بریفنگ لی۔انہوں نے ہیلتھ مرکز کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے مکمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ سست روی پر ٹھیکدار کے خلاف ایکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کی ہدایت پر تمام ہیلتھ فیسلیٹیز میں دستیاب طبی سہولیات مانیٹر کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آرایچ سی کو ٹی ایچ کیو سطح پر بڑھانے کے لئے 25کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت سے مین بلڈنگ،ٹراما سنٹر اور رہائشی بلاک مکمل ہونگے۔انہوں نے ایکسین بلڈنگ کو 30 جون 2023 تک ہر صورت میں عمارت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سی ای او سے کہا کہ مشینری کی خریداری اپریل تک مکمل کرلی جائے۔سیکرٹری ہیلتھ نے مرکز صحت میں میڈیسن سٹور میں ایم آئی ایم ایس صحیح کام نہ کرنے پر برہمی کا اظہاراورناقص کارکردگی پر ڈسپنسر راشد کو ٹرانسفر کردیا۔بنیادی مرکز صحت 267 ر۔ب جالندھر میں طبی سہولیات کا جائزہ لیااورکووڈ ڈیٹا کا ریکارڈ محفوظ نہ رکھنے پر ویکسینیٹر محمد حسنین کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题