ہارون آباد،رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

Published on January 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments
\"1\"
ہارون آباد(یواین پی)رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹرز،عملہ تعینات کر کے ادویات کی فراہمی یقینی بنا کر عوام کو ان کے گھروں کے نزدیک ترین صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا جائے رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیاد ی مراکز صحت کا منصوبہ بہت پرانا ہے اور اس سلسلہ میں ہارون آباد سمیت پنجاب بھر میں مختلف چکوک میں سرکاری عمارات بھی موجود ہیں مگران رورل ہیلتھ سنٹرز اور بنیادی مراکز صحت کا المیہ رہا ہے کہ وہاں پر ہمیشہ ڈاکٹرز ،عملہ اور ادویات کی کمی کا سنگین ترین مسئلہ درپیش رہا ہے اگر ڈاکٹردستیاب ہے تو عملہ اور ادویات نہ ہونے کے باعث ان مراکز کی افادیت ختم ہو جاتی ہے اگر عملہ کو کائی فرد تعینات ہے توڈاکٹر تعینات نہیں کیا جاتا ہے یہ صورتحال یقیناًحکمرانوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف کاشتکار رہنماء ملک زاہد محمود اعوان نے کیا انہوں نے کہا کہ زراعت پیشہ آبادی ہردوہرحکومت میں نظراندازکیاگیاہے اوردیہات میں رہائش پذیر افراد صحت عامہ اورتعلیم جسی بنیادں سہولیات سے محروم رکھنے کی وجہ سے دیہات میں سے شہروں کونقل مکانی کارحجان خطرناک حدتک بڑھ گیاہے جس سے ہماری آبادی میں توازن برقراررنہیں رہاہے اورشہروں میں بھی سہولیات ناپیدہورہی ہیں دیہات کے عوام کو اگررورل ہیلتھ سنڑز اوربنیادی مرکز صحت کوفعال اور متحرک بناکر صحت عامہ کی سہولیات فراہم کی جائیں تواس کے قومی سطح پر مثبت اثرات برامد ہوں گے ۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes