بلوچستان اسمبلی،سندھ پورا پانی نہیں دیتا تو حب ڈیم سے اسکا پانی بند کردینا چاہیے، حکومت واپوزیشن

Published on August 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

کوئٹہ(یو این پی)بلوچستان اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان نے کہا کہ اگر سندھ ہمیں دریائے سندھ سے پورا پانی نہیں دیتا تو حب ڈیم سے سندھ کا پانی بند کردینا چاہیے۔بلوچستان اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان نے کہا کہ 2016 میں مشترکہ مفادات کونسل میں بلوچستان کو پورا پانی دینے والا فیصلہ بھی تسلیم نہیں کیا جار رہا جبکہ سندھ حکومت حب ڈیم کی مد میں 71ارب کی مقروض ہے لہٰذا اگر سندھ ہمیں دریائے سندھ سے پورا پانی نہیں دیتا تو حب ڈیم سے سندھ کا پانی بند کردینا چاہیے۔اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے رولنگ دیتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت آئین کے ار ٹیکل 155بی کے تحت صوبے کو سندھ سے پانی کی کمی فراہمی کی شکایت تحریری طور پر مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کرے۔منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن میر جان محمد جمالی اور ملک نصیر شاہوانی کی ایک جیسی قراردادوں کو کلب کرنے کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن میر جان محمد جمالی نے سندھ بلوچستان آبی تنازعہ سے متعلق تحریک التواء پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ارسا معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کو کیر تھر کینال میں 1/3 حصہ پانی دے رہی ہے جو شالی ، چاول اور خریف کی دیگر فصلات کی بوائی کے لئے ناکافی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy