ملک بھر کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمروں کی تنصیب مکمل

Published on July 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)عام انتخابات کو فول پروف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کے احکامات کے پیش نظر ملک بھر میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے۔پولنگ اسٹیشنز میں نامساعد حالات سمیت امیدواروں کی جانب سے ہلہ گلہ و دیگر تمام حرکات و سکنات کیمرے کی آنکھ میں بند کرنے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل ہوگئی اور چاروں صوبائی حکومتوں نے سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب پر رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوا دی جبکہ ملک بھر کے 17 ہزار 7 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر 70 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جاچکے ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ سندھ کے 5878 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے نصب کئے گئے جبکہ پنجاب،اسلام آباد کے 5487 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے نصب،خیبرپختونخواہ کے 3874 ،بلوچستان کے 1768 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر کیمرے لگائے گئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes