طبیعت ناساز ہے، پیش نہیں ہوسکتا،آصف زر داری

Published on August 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی جس میں سابق صدر نے موقف اختیار کیا کہ طبیعت ناسازی کے باعث آج منگل کو عدالت میں پیش نہیں ہوسکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ حاضری سے استثنیٰ منظور کرے۔درخوراست میں کہاگیاکہ لاہور میں درخواست گزار کی طبیعت ناساز ہوئی، آصف زرداری نے 23 جون چیک اپ کی رپورٹ بھی درخواست کیساتھ منسلک کردی،شیخ زید ہسپتال کی میڈیکل رپورٹ بھی درخواست کیساتھ منسلک ہے،آصف زرداری نے نیویارک اپارٹمنٹ کیس میں ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔نیب نے موقف اختیار کیاکہ آصف زرداری نے نیویارک اپارٹمنٹ گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy