ملی مسلم لیگ پاکستان کو نام نہاد بیرونی آقاؤں سے آزاد کرائے گی،حافظ سعید

Published on July 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

لاہور (یواین پی) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ملی مسلم لیگ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا بھرپور ویژن رکھتی ہے ۔اسوہ حسنہ پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو مستحکم فلاحی ریاست بنائیں گے ۔ملی مسلم لیگ آج پاکستان میں اتحاد کی وہی فضا قائم کرے گی جو قائد اعظم نے قیام پاکستان کے وقت بنائی تھی ۔کارکنان گھر گھر ملی مسلم لیگ کا پیغام پہنچائیں کہ پاکستان کو دنیا کا عظیم ترین ملک بنانے کے لیے کرسی پر مہر لگائی جائے ۔خدمت انسانیت اور نظریہ پاکستان کی بنیاد پر سیاست کریں گے۔مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1946 میں قائد اعظم کی قیادت میں برصغیر کے مسلمان متحد ہوئے تھے آج اسی صورت میں مسلمانوں کوایک ہونا ہوگا۔ملی مسلم لیگ کا نعرہ لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ امت مسلمہ کو متحد کرنے کا نعرہ ہے ۔ میدان سیاست میں ملی مسلم لیگ پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر ڈالے گی ۔ہماری مہم صرف انتخابات کے انعقاد تک نہیں بلکہ ایک تحریک کے ذریعے اس ملک کو مضبوط کرے گی ۔ یہ ملی مسلم لیگ کی کامیابی ہے کہ آج کراچی سے خیبر اور گوادر تک کلمہ طیبہ کی گونج ہے ۔ایم ایم ایل کے امیدوار کرپشن اور بددیانتی کی لعنت سے آزاد ہیں ۔ملک کو معاشی طور پر مستحکم وہی کرسکتے ہیں جو اس لوٹ مار میں شریک نہ ہوں۔ہمارا عزم ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے اونہ صرف امت مسلمہ کی قیادت بلکہ عالمی دنیا کیلئے بھی ایک مضبوط ملک بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص الیکشن کو نفع بخش کاروبار بنانے والوں سے جان چھڑوا کر خدمت کرنے والوں کو موقع دینا چاہتا ہے۔عوام کی امنگوں پر پورا اترنے کے لیے ملی مسلم لیگ بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔آج ہر فرد کی زبان پرایک ہی نعرہ کلمہ طیبہ ہے ۔اس ملک میں سود سے پاک نظام قائم کرنا بنیادی ترجیحات میں سے ہے۔ ملی مسلم لیگ پاکستان کو نام نہاد بیرونی آقاؤں سے آزاد کروائے گی۔پاکستان کے دشمن اس کے میدان میں آنے سے پریشان ہیں ۔پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کشمیر کو آزاد کروانا ضروری ہے ۔مقبوضہ کشمیر آزاد ہونے کی صورت میں نا صرف قلت آب کے مسائل حل ہوں گے بلکہ کسانوں کو مفت بجلی فراہم کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题