ہوٹل فلم کا سوشل نیٹ ورک ’’ویڈیوگیم ‘‘ عنقریب لانچ کیا جائے گا، خالد حسن خان

Published on March 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 606)      No Comments

Hotal

لاہور(یواین پی) پاکستان فلم انڈسٹری میں ’’ہوٹل‘‘ فلم نے ایک نئی روایت قائم کر دی،’’ہوٹل‘‘ فلم کا سوشل نیٹ ورک ویڈیوگیم عنقریب لانچ کیا جائے گا،پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کے اسکرپٹ رائٹر وڈائریکٹر خالد حسن خان نے ایک تقریب میں خصوصی ملاقات میں بتایا ،’’ہوٹل‘‘ فلم نے جس طرح سے اپنے سفر کا آغازلالی ووڈ سے کیا ہے، دنیا میں اپنا ریکارڈ بنانے میں پیچھے نہیں رہے گی، دیکھا جائے تو ’’ہوٹل‘‘ پاکستان کی تاریخ کی پہلی سائکوتھرلر فیچر فلم ہے اورہماری مستعد ٹیم نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں پہلی بار آفیشل ٹریلر کی لانچنگ تقریب منعقد کر ڈالی جوکہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوئی، جس میں میڈیا اور فلم انڈسٹری سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی اور ہمارے کام کو سراہا، ہم پاکستان کی تاریخ میں ایک اور نیا باب رقم کرنے جا رہے ہیں ہم نے اپنی فلم’’ہوٹل‘‘ کو’’ سوشل نیٹ ورک گیم‘‘ کے ذریعے متعارف کروا رہے ہیں جسے اب دنیا بھر کے عوام جلد ہی ’’ہوٹل‘‘ کو اپنے کمپیوٹر پرگیم کی صورت میں اپنے کمپیوٹراسکرین،موبائل، آئی پیڈ،اینڈرائڈ ایپلیکیشن اور ٹیبلٹ پر مفت کھیل سکیں گے جسے عنقریب لانچ کیا جائے گا،انہوں نے بتایا کہ آج تک پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کا کوئی قدم فلم انڈسٹری نے نہیں اٹھایا اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ فلم پاکستان کی تاریخ میں ایک اور نیا باب رقم کرے، الحمدوللہ اس سلسلے میں پاکستان کی پریس میڈیا کے رپورٹرز،ایڈیٹرز،عہدیداران اورالیکٹرانک میڈیا سے منسلک تمام افراد نے بڑا سپورٹ کیا اور فلم کی تشہیر میں اپنا مثبت کردار ادا کیا،جس کے لیے وہ اور ان کی ٹیم دلی طور پر مشکور ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes