گلالئی اسماعیل اشتہاری قرار، ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Published on October 2, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے فرشتہ قتل کے بعد مظاہرے میں اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس میں طلبی کے باوجودمسلسل غیرحاضری پرملزمہ گلالئی اسماعیل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قراردینے کی کارروائی شروع کرنے کاحکم دیدیا۔
تیسری بارطلبی کے باوجود گلالئی اسماعیل عدالت پیش نہ ہوئیں جبکہ تفتیشی افسر نے عدالت میں رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایاکہ گلالئی اسماعیل کے گھر نوٹس کی تعمیل کیلیے گئے لیکن ملزمہ گھر موجود نہیں تھی۔
عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرتے ہوئے ملزمہ گلالئی اسماعیل کے اشتہاری قرار دینے کا عمل شروع کر دیا اور سماعت21 اکتوبرتک کیلیے ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes