کوئٹہ میں خود کش حملہ ، 25 افراد شہید ، 35 سے زائد زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری

Published on July 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 686)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) کوئٹہ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 266 کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب بھوسہ منڈی پولنگ سٹیشن کے باہر خود کش حملہ ہواہے جس میں 25 افراد کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں جس میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے تاہم اس صورتحال میں کوئٹہ سے انتہائی تشویشناک خبر آ ئی ہے جہاں مشرقی بائی پاس پر واقع پولنگ سٹیشن کے قریب زور دار دھماکہ جس میں 25 افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولنگ سٹیشن کے باہر ووٹ ڈالنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی ۔ دھماکہ مردوں کے پولنگ سٹیشن کے باہر ہواہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题