عدالتوں میں داخل کیسز کے صحیح وقت پر کمنٹس دیں تاکہ زیر التوا کیسز کا جلد فیصلہ ہو سکے ڈاکٹر عمران الحسن

Published on November 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 364)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ نے ضلع کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالتوں میں داخل کیسز کے صحیح وقت پر کمنٹس دیں تاکہ زیر التوا کیسز کا جلد فیصلہ ہو سکے اور عوام کو بھی بروقت انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ یہ بات انہوں نے دربار ہال مکلی میں ڈسٹرکٹ لٹیگیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو‏ئے کی۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی سست روی کے باعث کئی کیسز الجھن کا شکار ہیں اس لئے ڈسٹرکٹ اٹارنی سے مل کر کیسز نمٹانے کے متعلق حکمت عملی تشکیل دی جائے تاکہ زیر التوا شکار کیسز فوری طور پر نمٹائے جا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری کیسز کو اولیت کی بنیاد پر حل کرنے کیلئے پرائیویٹ وکیل کرنے کے بجاء ڈسٹرکٹ اٹارنی سے مربوط رابطے میں رہیں کیونکہ وہ سرکار کا نمائندہ ہے اور ڈپارٹمنٹ کے اتھارٹی کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ سختی سے اس ضمن میں عملدرامد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ وہ کیسز کو نمٹانے کیلئے اپنے محکموں سے فوکل پرسن مقرر کرکے استغاثہ کو یقینی بنائیں تاکہ عدالتوں میں موجود کیسز کو جلد نمٹایا جا سکے۔ اجلاس میں ضلع کے تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔
پرائیویٹ پارٹی سے مذکورہ زمینوں کی خرید و فروخت نہ کریں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ڈاکٹر عمران الحسن خواجہ کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کے تحت بورڈ آف روینیو کی جانب سے دیہہ کوہستان 7/1 اور7/2 تپہ چھمپیر، تحصیل ٹھٹھہ اور دیہہ گھارو تحصیل میرپور ساکرو کا رکارڈ کینسل شدہ ہے۔ انہوں بتایا ہے کہ مذکورہ دیہوں میں موجود زمینوں کی انکوائری افسر کی جانب سے دوبارہ رکاڈ کی بحالی سے قبل زمین کی خرید و فروخت غیر قانونی ہے اس لئے متعلقہ دیہوں کے عوام کو اطلاع کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی پرائیویٹ پارٹی سے مذکورہ زمینوں کی خرید و فروخت نہ کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题