عام انتخابات؛ تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر

Published on July 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

لاہور(یو این پی )عام انتخابات 2018 میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف پہلے اور مسلم لیگ (ن) دوسرے نمبر پر ہے، تاہم (ن) لیگ نے انتخابی نتائج مسترد کردیے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی، ایم ایم اے، ایم کیو ایم سمیت تقریبا تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کی شفافیت پر تحفظات و خدشات کا اظہار کیا ہے۔میڈیا کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 112 نشستوں پر برتری حاصل ہے ۔ مسلم لیگ (ن) 50 سیٹوں کے ساتھ دوسرے، پیپلز پارٹی 39 نشستوں کے ساتھ تیسرے اور متحدہ مجلس عمل 8 سیٹوں پر برتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدواروں کو 20 نشستیں حاصل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ یہ 100 فیصد پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں ہیں اس لیے ان میں تبدیلی کا امکان موجود ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog