وزیراعظم نے کہا کہ آپ بہت بولتے ہیں، خاموشی سے میری بات سنیں، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ

Published on June 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

کراچی (یواین پی) وزیراعظم نے کہا کہ آپ بہت بولتے ہیں، خاموشی سے میری بات سنیں، میں نے بھی اپنے دو ٹوک موقف سے آگاہ کر دیا کہ سندھ میں کسی صورت گورنر راج نہیں لگنے دیں گے، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے لے آئے- تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے اور پہلے سے بھی کم بجٹ سندھ کو دیا جا رہا ہے۔انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مجھے بات کرنے سے بھی روکا اور کہا کہ آپ بہت بولتے ہیں، میری بات سنیں تاہم انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے سامنے احتجاج کیا اور کہا کہ گورنر رول اور الگ صوبے کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے- انہوں نے یہ بات وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں ںے کہا کہ بجٹ میں سندھ کے لیے کم اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب میں ترقیاتی کام ہوں توخوشی ہوتی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس سال پنجاب کو12 میں سے 13 نئی اسکیمیں دی گئی ہیں جب کہ سندھ کے لیے کم اسکیمیں رکھی گئی ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پنجاب کے لیے 94 ارب اور سندھ کے لیے 65 ارب کی اسکیموں کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی جگہ پردومختلف طرزکی اسکیمیں شامل کرنے سے کرپشن ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy