نوازشریف سخت سکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل

Published on July 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ،میڈیا کے مطابق نوازشریف کو بکتر بند گاڑی میں سخت سکیورٹی کے حصار میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ اس قبل اڈیالہ جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر سے بھی ملاقات کروائی گئی ۔نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں قید نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کے باعث ان کے ذاتی معالج نے پمز ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے نگران حکومت نے سابق وزیر اعظم کو پمز ہسپتال منتقل کردیاہے،پمزہسپتال میں ایک کمرہ خصوصی طور پر نوازشریف کے لئے تیار کیاگیا ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کے بائیں بازو اور سینے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر کورنری کیئر یونٹ (سی سی یو) منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد نگران حکومت نے انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا جس کے بعد 13 جولائی کو لندن سے وطن واپسی پر انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کر کے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes