پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

Published on July 31, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 667)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے، قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزارتِ خزانہ کرے گی۔میڈیاکے ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے، قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزارتِ خزانہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں پٹرول 2 روپے 45 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy