دو ہزار سے زائد تمام مکاتب فکر کے علمائکی دہشت گردی کے خلاف پیغام پاکستان فتویٰ کی تائید

Published on January 28, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

حبیب آباد( رشید احمد نعیم سے )دوہزار سے زائد تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ومشائخ عظام نے دہشت گردی کے خلاف اور افواج پاکستان کی حمایت میں متفقہ تاریخ ساز فیصلہ پیغام پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغام پاکستان معاشرے کے لیے مشعل راہ ہے۔اس پر عمل کرکے ہی اندرونی و بیرونی خلفشارسے نجا ت حاصل کی جاسکتی ہے۔ پیغام پاکستان کی روشنی میں ہم معاشرے کی تشکیل نو میں کردار ادا کر سکتے ہیں اور اس سلسلے میں علمائکرام و مشائخ عظام کا کردار اہم ہے۔پاکستان کے استحکام کے لئے امت کی یکجہتی کی اشد ضرورت ہے،دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ سے ہی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی کی صدارت الحمرا ہال میں ہونے والی پیغام پاکستان کانفرنس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس کے مہمانان خصوصی سید رفاقت حسین گیلانی مشیر برائے وزیر اعلیٰ مذہبی امور وانسانی حقوق،سمیرہ بتول صوبائی مشیر برائے انسانی حقوق،سیدہ نورالصباح ہاشمی مرکزی چیئر پرسن برائے ورلڈ پیس، میجر (ر)فاروق حارث العباسی، صدر بلومنگ رائٹرز آرگنائزیشن نسیم الحق زاہدی و دیگر تھے۔کانفرنس میں ملک بھر سے دو ہزار سے زائد علمائکرام و مشائخ عظام نے شرکت کی۔ڈاکٹر علامہ سید ایاز ظہیر ہاشمی نیسید رفاقت حسین گیلانی مشیر برائے وزیر اعلیٰ مذہبی امور وانسانی حقوق،سمیرہ بتول صوبائی مشیر برائے انسانی حقوق سیدہ نورالصباح ہاشمی مرکزی چیئر پرسن برائے ورلڈ پیس، میجر فاروق حارث العباسی، صدر بلومنگ رائٹرز آرگنائزیشن نسیم الحق زاہدی نے علمائاکرام ومشائخ وعظام کے اس فتویٰ کو سراہتے ہوئے کہا کہ علمائکرام نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ ہم اپنے مذہب اسلام اور وطن پاکستان کے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہم پاک فوج کے سپاہی ہیں ہم دہشت گردی کی اس جنگ میں پاکستان کی تمام سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes