عید پر عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ میں بڑا ریلیف ملے گا، خرم دستگیر

Published on July 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عید پر عوام کو بجلی لوڈشیڈنگ میں بڑا ریلیف ملے گا، امید ہے جلد لوڈشیڈنگ پر کنٹرول کریں گے، آئندہ موسم گرما میں7 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی، سان اقساط پر چھوٹے صارفین کو سولر پینل فراہم کرنے کی پالیسی لارہے ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 100یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا۔100 سے 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو سبسڈی دیں گے، بجلی کی قیمت میں جو اضافہ ہونا ہے اس پر کام کررہے ہیں، حالات ایسے ہیں کہ پہلے غریبوں کو ریلیف دیا جائے پھر بجلی کی قیمتو ں میں اصل اضافہ کریں، کروٹ ہائیڈرو پاورکا افتتاح ای سی کی پابندی کی وجہ سے نہیں کیا، آئندہ موسم گرما میں سات ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes