ترکی نے دو امریکی وزیروں کے اثاثے منجمد کر دیے

Published on August 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

انقرہ: (یواین پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ ترکی دو امریکی وزیروں پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ یہ اس امریکی اقدام کا ردِعمل ہے جس کے تحت امریکہ نے ترک حکام پر اسی قسم کی پابندیاں عائد کی تھیں۔ دو نیٹو اتحادیوں کے درمیان ایک امریکی پادری اینڈریو برنسن کے معاملے پر کشیدگی ہے جو دو سال سے دہشت گردی کے الزام کے تحت ترکی میں قید ہیں۔ترکی کا امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب، دو اعلیٰ حکام پر پابندیوں کے بدلے انقرہ نے امریکی وزیر داخلہ اور جسٹس منسٹر کے اثاثے منجمد کر دیے، طیب اردان نے کہا امریکی اقدامات ناقابل قبول ہوں گے۔ترکی میں دو ہزار سولہ کی بغاوت میں امریکی پادری پر دہشت گردی کے الزامات میں پادری کی قید پر دو نیٹو ممالک آمنے سامنے آ گئے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے امریکی وزیر داخلہ اور جسٹس منسٹر کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا۔ترک صدر کا کہنا تھا امریکی اقداما ت ناقابل قبول ہیں، اس سے قبل امریکا کی جانب سے ترک وزیرِ داخلہ اور وزیرِ قانون پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme