پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاگورنر پنجاب رفیق رجوانہ

Published on August 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 289)      No Comments

لاہور(یواین پی)گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ گورنر نے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اَمن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں ان کا کردار تاریخی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں اَمن کی فضاء قائم ہے تو اس کا تمام تر کریڈٹ شہداء کو جاتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ چند شر پسند عناصر بُزدالانہ کارائیوں کے ذریعے نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ یہ جان لیں کہ وہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کاروائیوں میں ملوث عناصر اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题