کوئی نہیں جانتا کس کی وزارت خطرے میں ہے، جہانگیر ترین

Published on December 5, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 143)      No Comments

فیصل آباد: (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کس کی وزارت خطرے میں ہے، یہ راز صرف عمران خان کے سینے میں دفن ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تیار نہیں بیٹھی، وزیراعظم عمران خان نے بس یہ کہا تھا الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتا ہے تاہم قبل ازوقت انتخابات کرانے کا نہیں سوچا، قبل ازوقت انتخابات ہوئے تو بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔جہانگیر ترین نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے کوئی جھگڑا ہے نہ اختلاف، کس کی وزارت خطرے میں ہے، یہ راز تو صرف کپتان کے سینے میں دفن ہے۔پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت کو تین ماہ ہوئے بہت سارے حملے ہو رہے ہیں، تحریک انصاف نئے پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم تیس سال کا گند صاف کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes