آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال

Published on August 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کی روسی نائب وزیردفاع سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اور روسی نائب وزیردفاع کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی ۔ملاقات میں روسی نائب وزیردفاع نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کاوشوں کوسراہا جبکہ ملاقات میں خطے کی سلامتی کی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy