آل سندھ ٹریڈ یونینز فیڈریشن کے زیر اہتمام ڈرنیج ڈویژن کے ملازمین کا احتجاج

Published on August 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 241)      No Comments

ٹھٹھہ(حمیدچنڈ )آل سندھ ٹریڈ یونینز فیڈریشن ضلع ٹھٹھہ کے زیر اہتمام ڈرنیج ڈویژن کے ملازمین کا اپنے جائزمطالبات کے حل کے لیے ٹھٹھہ ڈرنیج آفیس کو تالہ بندی کرکے آفس کے سامنے احتجاجکیا گیا، احتجاج میں شریک ملازمین محمد آچار خاصخیلی، محمد عمر شورو، الہی بخش، سکندر گابار، امام ڈنو سمیت دیگر کی رہنمائی میں دھرنہ اور نعرے بازی کی گئی ، اس موقعے پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ٹھٹھہ ڈرنیج ڈویژن کے ملازمین کو ابھی تک ٹائم اسکیل، اپ گریڈ نہیں مل سکا ہے سندھ حکومت نے 5 جنوری 2018 کو ٹائم اسکیل اور اپ گرڈیزن کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جو ابھی تک ہماری تنخواہوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے، ٹھٹھہ ڈرنیج آفیس کے اسٹبلیشمنٹ کے کلرک نے رشوت کا بازار گرم کرکے رکھا ہے، جو رشوت کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کرتا، جس کے باعث مذکورہ کلرک کو رشوت نہ دینے کی وجہ سے وہ ہمارا ٹائم اسکیل اور دوسری سہولیات ہماری سروس بُک میں نہیں اندراج نہیں‌کر رہا جس کے باعث ہم نے مجبور ہوکردفاتر کو تالے لگاکر احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme