محفوظ و خوشحال ملک بنانا چاہتے ہیں تو لیگی کارکنوں کو جدوجہد کو اپنانا ہو گا، احسن اقبال

Published on December 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

لاہور(یواین پی) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے اتحادی بھی چھوڑ کر جا رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بڑے بحرانوں میں گھرا ہوا ہے اور اگر تحریک پاکستان کی بنیاد ذاتی مفاد پر ہوتی تو پاکستان نہ بنتا لیکن ہزاروں کارکنوں نے لالچ سے پاک ہو کر پاکستان کے لیے قربانی دی۔انہوں نے کہا کہ محفوظ و خوشحال ملک بنانا چاہتے ہیں تو لیگی کارکنوں کو جدوجہد کو اپنانا ہو گا اور تصویروں کی سیاست سے پاکستان نہیں بن سکتا بلکہ ڈسپلن سے بنے گا۔ اس لیے ن لیگی کارکن ڈسپلن توڑنے کی روش ترک کریں۔احسن اقبال نے کہا کہ حزب اختلاف کے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور الیکشن کمیشن بلدیاتی و عام انتخابات میں اہم کردار ادا کرے گا۔ حکومت مذاکرات جلد مکمل کرے تاکہ اتفاق رائے سے تعیناتیاں ہوں اور حزب اختلاف کسی قسم کا ڈیڈلاک پیدا نہیں کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog