بورے والا؛جشن آزادی میں 2دن باقی ، قوم کو جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا 

Published on August 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 660)      No Comments

سرکاری ،نجی عمارتیں، شاہراہیں برقی قمقوں ، قومی پرچموں، قومی رہنماؤں کی تصاویر ،بینروں سے سج گئیں
بورے والا (یواین پی) پاکستان کے 71 ویں یوم جشن آزادی میں 2روز باقی رہ گئے ، یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔تفصیلات کے مطابق آزادی کا جشن منانے کے لیے وطن کی محبت سے سرشار ہر شہری مذہب اور نسلی امتیاز سے بالاتر ہو کر جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ تمام بڑی سرکاری اور نجی عمارتیں، سڑکیں، شاہراہیں برقی قمقوں ، قومی پرچموں، قومی رہنماؤں کی تصاویر اور بینروں سے سجاد ی گئی ہیں۔ مارکیٹوں میں خصوصی اسٹال لگائے جاچکے ہیں، جہاں یوم آزادی سے متعلقہ سامان بیجز ،قومی پرچم اور ملبوسات فروخت کئے جارہے ہیں ،ہر گلی کوچوں اورچوکوں میں قومی ترانوں کی گونج سنائی دے رہی ہے۔دوسری جانب منگل کو عام تعطیل ہوگی،دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں ہوگی ، صدر ممنون حسین تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔ 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题