آصف زرداری اوربلاول بھٹو کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد،رجسٹریشن کر وائی

Published on August 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بعد مختلف سیاسی رہنما سہولت سینٹر جاکر رجسٹریشن کر وا رہے ہیں ۔ سابق صدر آصف علی زرداری چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ، آصف زرداری اوربلاول بھٹونے سہولت سنٹر میں رجسٹریشن کرائی اس موقع پر صحافی نے آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیااپوزیشن متحد ہوجائےگی،جس پر جواب سیتے ہوئے زرداری نے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ رہا کریں ،آپ کو سب پتہ چل جائے گا،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنےکاموقع مل رہاہے، ہم عوام کو خدمت کرکے دکھائیں گے تو صحافی نے سوال کیا کہ آپ شہبازشریف کوووٹ کیسے دیں گے، بلاول بھٹوکاشہبازشریف کے بارے سوال کاجواب دینے سے گریزکیا ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes