نئی نسل پاکستان سے بہت محبت کرتی ہے ۔ خوشنود علی خان

Published on June 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 395)      No Comments

5
لاہور (یواین پی) نئی نسل پاکستان سے بہت محبت کرتی ہے یہ نظریۂ پاکستان پر کا میابی سے عمل پیرا ہو سکتی ہے۔ شعبۂ صحافت میں مجید نظامی مرحوم کا جو مقام تھا ،وہ نہ کسی کو حاصل ہے اورنہ ہوگا۔بچے اپنے والدین اور اساتذہ کا ادب و احترام کریں۔ان خیالات کااظہار سینئر صحافی خوشنود علی خان نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے پندرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے17ویں روز طلبا وطالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری نظریۂ پاکستان ٹرسٹ شاہد رشید بھی موجود تھے۔ نظریاتی سمر سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے جو ایک ماہ تک جاری رہے گا ۔پروگرام کے آغاز پر نظریاتی سمر سکول کے طلبا و طالبات نے تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اورقومی ترانہ پیش کیا۔خوشنود علی خان نے کہا مجھے یہاں آکر بے حد خوشی محسوس ہورہی ہے ،نظریاتی سمر سکول مجید نظامی مرحوم کا شاندار کارنامہ ہے۔ میں انہیں اپنا آئیڈیل تصور کرتاہوں کہ وہ پاکستان اور نظریۂ پاکستان کیخلاف کوئی بات برداشت نہیں کرتے تھے۔آج بدقسمتی سے بعض نام نہاد دانشور پاکستان ،نظریۂ پاکستان کیخلاف باتیں کرتے ہیں ۔میں بھی پاکستان کے وجود پر طنزیہ باتیں کرنیوالوں کو منہ توڑ جواب دیتاہوں،آج ہم جو کچھ ہیں پاکستان کی بدولت ہیں۔انہوں نے کہا پاکستان ریاست مدینہ کی طرز پر اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا۔یہ ملک عطیۂ خداوندی ہے۔انہوں نے کہا نظریۂ پاکستان ٹرسٹ ایک اہم مشن اور فریضہ سرانجام دے رہا ہے لہٰذا پوری قوم کو اس کا ساتھ دینا چاہئے ،میری تجویز ہے کہ سال میں ایک بار تمام سرکاری ملازمین اور تمام سکولوں کے بچے و اساتذہ صرف ایک روپیہ نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کو بطور عطیہ دیں اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے۔ہمیں پاکستان کے محسنوں کے ایام بھرپور طریقے سے منانے چاہئیں۔بعدازاں سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ پروگرام کے اختتام پر مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے اور سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog