ترک صدر نے امریکی الیکٹرونکس مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

Published on August 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

انقرہ: (یواین پی) ترکی اور امریکا کے درمیان تجارتی جنگ میں شدت آگئی، ترک صدر نے امریکی الیکٹرونکس مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا۔ صدر طیب اردوان نے متنبہ کیا ہے کہ واشنگٹن کو سیاسی اور معاشی سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔انقرہ پر معاشی دباؤ بڑھانا واشنگٹن کو مہنگا پڑ گیا، ترک صدر نے امریکی الیکٹرانکس کا بائیکاٹ کر دیا۔ صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ماضی میں امریکا کی جانب سے معیشت پر چھپ کر وار کیا جاتا تھا مگر اب وہ کھل کر حملے کر رہا ہے، جس کا ترکی سیاسی اور معاشی سطح پر بھرپور جواب دے گا۔ یاد رہے کہ امریکا نے ترکی میں پادری کی قید کے معاملے پر ترک اسٹیل اور ایلومنیم پر ٹیکس بڑھا دیا تھا جس کے بعد ٹرکش لیرا، ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد تک گر گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题