پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی سپیکر اورریحانہ لغاری ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی منتخب

Published on August 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

کراچی (یواین پی)پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی سپیکرسندھ اسمبلی منتخب ہو گئے انہوں نے ایم کیو ایم کے امیدوار جاوید حنیف کو شکست دی۔نومنتخب سپیکر صوبائی اسمبلی آغا سراج درانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے آغا سراج درانی نے متحدہ اپوزیشن کے جاوید حنیف کوشکست دیدی۔ایوان میں سپیکر کے انتخاب کیلئے خفیہ رائے شماری کی گئی،سندھ اسمبلی میں168 ارکان اسمبلی میں سے 158ارکان نے اپنے ووٹ کاسٹ کئے۔پیپلز پارٹی کے آغا سراج درا نی 96ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ متحدہ اپوزیشن کے جاوید حنیف نے59 ووٹ حاصل کئے۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی ریحانہ لغاری ڈپٹی سپیکرسندھ اسمبلی منتخب ہو گئیں انہوں نے98ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن کی امیدوار رابعہ اظفرنے 59ووٹ حاصل کئے جبکہ ایک ووٹ مسترد ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog