پارا چنار: (یواین پی) گرفتار شخص کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے جو افغانستان کے راستے پاکستانی حدود میں داخل ہوا۔میڈیا ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس گرفتار بھارتی شہری کا نام رام بہادر بتایا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار بھارتی شہری کا تعلق انڈین ریاست گجرات سے ہے، اسے خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے پارا چنار سے گرفتار کیا گیا۔