اوکاڑہ یونیورسٹی میں شہد کی مکھیوں کی صحت کے حوالے سے سروے

Published on August 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

سروے میں وی سی پروفیسر واجد اور ویٹرنی یونیورسٹی سے ڈاکٹر شہزاد نے حصہ لیا
اوکاڑہ (یواین پی)اوکاڑہ یونیورسٹی کے ایپی کلچر ریسرچ سنٹر نے شہد کی مکھیوں کی عمومی صحت کے حوالے سے ایک سروے کیا جس میں مکھیوں میں پائے جانے مختلف بیماریوں کا جائزہ لینے کےلیے سیمپل اکٹھے کیے گئے۔ سروے میں اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد، یونیورسٹی آف ویٹرنی اینڈ اینیمل سائنسز راوی کیمپس کے شعبہ وائلڈ لائف اینڈ ایکولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی اور طلباء نے حصہ لیا۔سروے کا مقصد شہد کی مکھیوں میں پائے جانی والی بیماریوں کی وجوہات اور علامات کا اندازہ لگانا اور ان کی صحت اور افزائش نسل کی بہتری کےلیے طریقہ کار کا تعین کرنا تھا۔اس موقع پر طلباء سے بات کرتے ہوئے پروفیسر واجد کا کہنا تھا کہ مون سون کے موسم میں شہد کی مکھیاں مختلف اقسام کے انفیکشن میں مبتلا ہوجاتی ہیں جس سے شہد کی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ ہمارے ایپی کلچر سنٹر میں شہد کی مکھیوں کے بے شمار چھتے موجود ہیں اور ہم اس سروے کے ذریعے ان کو بیماریوں سے متاثر ہونے سے بچانا چاہتے ہیں۔سروے میں موجود ماہرین نے طلباء کو شہد کی مکھیوں کی حفاظت ، ان کو بیماریوں سے بچانے کے طریقوں، شہد کی پیداوار بڑھانے اور مکھیوں کی جنیٹک امپرومنٹ کے حوالے سے سفارشات بھی دیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy