نومنتخب وزیرا عظم ’’عمران خان‘‘ آج صدر ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے

Published on August 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)نومنتخب وزیر اعظم عمران خان آج ہفتہ کو صدر مملکت ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے جس کے بعد عمران خان وزیر اعظم ہاؤس کی کالونی میں ملٹری سیکریٹری کے گھر میں منتقل ہوجائیں گے تفصیلات کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم عمران خان آج ہفتہ کو 9:30بجے ایوان صدر میں صدر مملکت ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے اس تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم ہاؤس میں عمران خان کے نہ رہنے کا معاملہ بھی حل ہوگیا ہے اب عمران خان وزیر اعظم کی ہاؤس کی کالونی میں ملٹری سیکریٹری کے ہاؤس نمبر 1میں رہیں گے جہاں پر احساس اداروں نے تمام تر سکیورٹی کلئیرنس دے دی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题