کنٹرول لائن پر بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ، کشمیری شہید

Published on August 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 408)      No Comments

مظفرآباد (یواین پی)ایل او سی ڈنہ سیکٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 65سالہ شہری شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق گزشتہ روز بھی کنٹرول لائن پر وادی لیپا کے علاقے میں بھارتی افواج نے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی موجی گاؤں پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 65سالہ کشمیری شہید ہوگیا۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور بھارتی بندوقیں خاموش کرا دیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog