قصور روڈ پر ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ایک شخص جانبحق دوسرا زخمی

Published on December 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 340)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)قصور روڈ واقع اڈہ فرید کوٹ میں ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل میں سوار ایک شخص شدید زخمی جبکہ دوسرا جانبحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیم نے بروقت ریسپانس کر کے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش اور زخمی شخص کو ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت ارشاد ولد شیر محمد (70 سال) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نواحی گاؤں بودیاں والا کا رہائشی تھا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog