اداکاری کرنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے، فٹ پاتھ پر دھول کی سومائیکا 

Published on August 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 305)      No Comments

کراچی(یواین پی) ’’فٹ پاتھ پر دھول‘‘ ایک سماجی و معاشرتی فلم ہے جسے بین الاقوامی فلمی میلے میں بھیجنے لے لیے بنائی جا رہی ہے فلم میں معاشرے کے ان چُبھتے ہوئے مسائل کی طرف نشاندہی کی ہے جسے عموما لوگ روزانہ چلتے پھرتے دیکھتے ہیں اوران بھکاریوں کی وجہ سے سوسائٹی میں اس کا اثر گہرا ہوتا ہے ، فلم کا اسکرپٹ اور ہدایات و پیشکش طلال فرحت کی ہیں فلم میں میں نئی چائلڈ اسٹار سومائیکا کو کاسٹ کیا ہے سومائیکا نے شوٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں یہ سوچتی ہوں کہ مسجد کے باہر کھڑے رہنے والے فقیر نماز کیوں ادا نہیں کرتے اور وہ نمازیوں کے باہر آنے پر بھیک مانگتے ہیں، جس اللہ کے نام پروہ مانگتے ہیں اُسی کے دربار پر کھڑاے ہو کر پیٹ کی آگ کو بجھانے کو گھنٹوں کھڑے رہنا گوارا کرتے ہیں مگر سجدہ کرنا نہیں چاہتے‘‘ سومائیکا پہلی بارفلم میں اداکاری کر رہیں ہے ،کراچی کے مقامی اسکول میں پانچویں جماعت کی طالبہ ہے انہیں فلم میں ایک اہم کردار میں چانس دیا جو فلم کا مرکزی کردار بھی ہے سومائیکا فلم میں ایسی بھکارن کا کردار ادا کر رہی ہے کہ جس کی خواہشات توبہت ہیں مگر ان خواہشات کے حصول کے لیے اسے ہمیشہ ناکامی حاصل ہوتی رہی سومائیکا کے کہنے کے مطابق اداکاری کرنا دنیا کا سب سے مشکل ترین کام ہے اور وہ میں نے کر کے دیکھی اور مجھے اس کا تجربہ بھی بہت ہوا ہر کسی کے بس کی بات نہیں کہ وہ کیمرے کا سامنا کر سکے مگر مجھے رہنمائی اتنی اچھی ملی میں نے اسے سمجھ کر کیا اس کے لیے میں کریڈٹ اپنی اچھی ٹیم کو دوں گی جنہوں نے میرا بہت خیال رکھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy