سیاست عبادت ہے کچھ عناصر نے سیاست کو بیوپار بنا لیا ہے،رانا نثار احمد راٹھ

Published on January 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

قوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ضمیروں کے سودے کئے جا رہے ہیں،رہنما تحریک انصاف
لاہور(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ سیاست عبادت ہے کچھ عناصر نے سیاست کو بیوپار بنا لیا ہےقوم دیکھ رہی ہے کہ کس طرح ضمیروں کے سودے کئے جا رہے ہیں ن لیگ انتشار کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے اور چئیرمین تحریک انصاف عمران خان عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں پی ڈی ایم کی حکومت نے عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے امپورٹڈ حکومت اب سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا رہی ہے رانا نثار احمد راٹھ نے میڈیا سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد ہر آنے والے لمحے مضبوط تر ہو رہا ہے۔بے پرکی اڑانے والے اپنے مذموم عزائم میں ہمیشہ کی طرح ناکام ر ہیں گے۔

تحریک انصاف آئندہ دو تہائی اکثریت سے اقدار میں آئے گی،رانا نثار راٹھ
لاہور(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 165 لاہور رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ ق لیگ کا تحریک انصاف میں ضم ہونا اچھا ثابت ہوگا۔پی ڈی ایم اتحاد ملک کو مزید امتحانوں میں نہ ڈالے اور فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے،پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں نوشتہ دیوار پڑھ لیں انتخابات جب بھی ہوں گے عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف دو تہائی سے زائد اکثریت سے اقدار میں آئے گی۔ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 165 رانا نثار احمد راٹھ نے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام ملک اور اپنے حالات میں تبدیلی آنے کی بجائے مزید تنزلی کی طرف جانے کی وجہ سے کئی دہائیوں سے حکومتیں کرنے والوں سے بیزار ہو چکے ہیں ۔پی ڈی ایم جماعتوں کو اس بات کا ادراک ہوچکا ہے۔کہ اب عوام ان کے ساتھ نہیں ہیں اور انہیں انتخابات میں مسترد کر دیں گے اس لئے بلدیاتی اور عام انتخابات سے راہ فرار چاہتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes