لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن فروغ اسلام و استحکام پاکستان کیلئے گرانقدرخدمات سرانجام دی رہی ہے۔مرکزی مجلس شوریٰ

Published on August 19, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار کی زیر سرپرستی لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ’’یوم آزادی ‘‘کے مبارک موقع پرپنجاب کے مختلف شہروں میں پھیلے لاثانی گرو پ آف سکولز نیٹ ورک میں خوبصورت پروگرامز کاانعقادکیاگیا ،ان پروگرامز میں بچوں نے قرات،نعت خوانی،ملی نغمے،خاکے،ٹیبلوزاورتقاریر سے بانیان پاکستان کی شاندارکاوشوں کوبھرپورخراج تحسین پیش کیا۔مرکزی مجلس شوریٰ کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں سے لاثانی ویلفےئرفاؤنڈیشن فروغ اسلام و استحکام پاکستان کیلئے گرانقدرخدمات سرانجام دی رہی ہے،یہ ادارہ زندگی کے ہرشعبے میں اپنی مددآپ کے تحت انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے میں اہم کرداراداکررہاہے۔لاثانی گروپ آف سکولز کے زیر اہتمام یوم آزادی کے مبارک موقع پر مرکزی تقریب لاثانی ویلفےئرکمپلیکس سمندری روڈ بائی پاس فیصل آبادمیں منعقد ہوئی،اس کے علاوہ پاکپتن شریف،لاہور اورگجرات سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ’’یوم آزادی ‘‘کے شاندارپروگرامز منعقد ہوئے،صاحبزادہ طہوراحمد،صاحبزادہ محمد طاہر،صاحبزادہ احمد علی،عبید احمدنقشبندی،محمد الیاس نقشبندی،پیر محمد رمضان نقشبندی نے اپنے اپنے سکولز میں پروگرامز کے تمام سیگمنٹس کوبڑی محنت اورخوبصورتی سے آرگنائز کرکے پاک وطن سے اپنی سچی محبت کابھرپور اظہار کیا۔لاثانی گروپ آف سکولز کے مشترکہ اعلامیے کیمطابق تعلیم وتربیت کامقصد ہی انسان کو جہالت سے نکال کراس کی خداداصلاحیتوں کواجاگرکرناہے تاکہ وہ شرف آدمیت کے اعلیٰ وارفع مقام پر گامز ن ہوسکے ۔حقیقی تعلیم وتربیت کایہ گرانقدرخزانہ صرف اورصرف صوفیاء اورکامل مرشد کی بارگاہ اقد س سے ہی ملتاہے۔لاثانی گروپ آف سکولزمیں بچوں کی ظاہری تعلیم کے ساتھ کردارسازی پرخصوصی توجہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ ہمارے اس تعلیمی سسٹم میں زیر تعلیم بچے بچپن سے ہی نماز ،ذکرودرودوسلام پڑھنے کی پابندی کرتے ہیں ،قرآن پاک حفظ وناظرہ کے ساتھ شریعت مطاہرہ کی پابندی کابھی خاص خیال رکھا جاتاہے، جھوٹ،بہتان ،رزق حرام اوراللہ ورسولﷺ کے محبوبوں کی گستاخیوں سے بچنے کی تلقین کی جاتی ہے۔بچوں کی روحانی طرزپرجاری تعلیم وتربیت سے والدین کی خوشیاں دوبالاہوگئی ہیں۔ لاثانی سکولز میں زیر تعلیم بچوں میں شرو ع سے ہی اللہ ورسولﷺ سے سچاعشق ومحبت پیداکرنے کاجذبہ اجاگرکیاجارہاہے جوکہ حقیقی اسلامی تعلیم وتربیت میں کلیدی کرداراداکررہاہے،یہ بات بھی مسلمہ ہے کہ صوفیاء اورکامل مرشد کی بارگاہ اقد س سے ہی صحیح تعلیم وتربیت ملتی ہے۔ادارہ جات کے سربراہان سمیت تمام سٹاف ممبران اورانتظامیہ نے بانیان پاکستان ،قیام پاکستان کے شہدااورغازیوں سمیت وطن عزیز کی سالمیت اوراستحکام کیلئے شاندارخدمات سرانجام دینے والوں کوبھرپور خراج تحسین پیش کیا۔پروگرامز کے اختتام پربہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے بچوں میں خصوصی انعامات تقسیم کئے گئے، ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题