تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب’’طویل ‘‘علالت کے بعد انتقال کر گئے

Published on November 18, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

رپورٹ ۔۔۔ ڈاکٹربی اے خرم

حاجی عبدالوہاب 1923 میں دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد ٹوپیاں والا بورے والا ضلع وہاڑی منتقل ہوئے
تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب لاہور کے نجی اسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے،زندگی بھر اسلام کی دعوت دینے والے تبلیغ کے داعی حاجی عبدالوہاب 1923 میں دہلی میں پیدا ہوئے، تقسیم ہند کے بعد ٹوپیاں والا بورے والا ضلع وہاڑی منتقل ہوئے،وزیراعلی پنجاب،وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ پیر نورالحق قادری اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب گزشتہ کئی روز سے ڈاکٹرز اسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں ڈینگی بخار کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، حاجی عبدالوہاب کو سانس لینے میں دشورای کاسامنا تھا اور سینے کی تکلیف بھی تھی جس کے باعث وہ رواں سال کے تبلیغی اجتماع میں شرکت بھی نہیں کرسکے تھے۔گزشتہ رات حاجی عبدالوہاب کی طبیعت کافی خراب ہو گئی جس کی وجہ سے وہ اس جہاں فانی سے رحلت فرما گئے، ان کے انتقال پر مذہبی، سیاسی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور علما کرام نے افسوس کا اظہار کیا۔امیرتبلیغی جماعت حاجی عبدالوہاب1923 کو انڈیا کے شہر دہلی میں پیدا ہو ئے ہجرت کے بعد پاکستان آئے، ان کا تعلق راجپوت را برادری سے تھا، اسلامیہ کالج لاہور سے گریجو یشن کیا، گریجویشن کے بعد تحصیلدار کی نو کری شروع کردی، انہوں نے تحریک ختم نبوت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ حاجی عبدالوہاب مسلم دنیا کے 500 سو بااثر شخصیات میں 10 ویں نمبر پر شامل تھے، ان کا شمار پاکستان کے ان پانچ لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی تبلیغ کے لئے وقف کی۔محمد شفیع قریشی تبلیغی جماعت کے پہلے امیر تھے ان کی وفات کے بعد حاجی محمد بشیر دوسرے امیر مقرر ہوئے جبکہ حاجی عبدالوہاب تیسرے امیر مقرر ہو ئے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دینی خدمات کو خراج تحسین کیا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ دین اسلام اور تبلیغِ دین کے لئے حاجی عبدالوہاب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ پیر نورالحق قادری نے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحول کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی عبدالوہاب کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی – انہوں نے کہا حاجی عبدالوہاب کی رحلت سے مسلم دنیا ایک جید عالم اور دینی قائد سے محروم ہو گئی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题