کراچی:عیدالاضحی کے پہلے دن10لاکھ جانوروں قربانی کی گئی

Published on August 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

کراچی(یواین پی) عیدالاضحی کے پہلے دن لگ بھگ 10 لاکھ جانوروں کی قربانی کی گئی،سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کے بعد انتظامیہ نے شہر بھر سے آلائشوںکو اٹھاکر ٹھکانے لگانے کا آپریشن شروع کیا۔نجی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں عید الاضحی کے تین دنوں میں اس بار کم و بیش 20 لاکھ کے لگ بھگ جانوروں کی قربانی کا اندازہ لگایا گیا ہے، جو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے،انتظامیہ کے مطابق عید کے پہلے روز کم و بیش 10 لاکھ جانوروں کو قربان کیا گیا، انتظامیہ نے سڑکوں، شاہراہوں اور اہم مقامات کو تو صاف کردیا لیکن گلی محلوں میں صفائی کا فقدان دکھائی دیا بالخصوص مضافاتی علاقے نظر انداز کیے گئے،شہر کی اہم شاہراہیں اور سڑکیں تو صاف ہیں لیکن گلی محلوں اور مضافاتی علاقوں میں اب بھی آلائشیں موجود ہیں۔کراچی کے جن علاقوں میں اب تک آلائشیں موجود ہیں، ان میں شیریں جناح کالونی، کیماڑی، ہجرت کالونی، مواچھ گوٹھ، بلدیہ، سہراب گوٹھ، اسکیم 33، لیاقت آباد اور لیاری سمیت بیشتر علاقے شامل ہیں،عوامی شکایات کا وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بھی اپنے دورے کے بعد اعتراف کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme