جوانی پھر نہیں آنی 2 نے عیدالاضحیٰ پر میدان مار لیا

Published on August 25, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments


کراچی: (یواین پی) لالی وڈ کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ نے باقی دونوں فلموں ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ اور ’’پرواز ہے جنون‘‘ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک بار پھر میدان مار لیا۔بڑی عید پر مقامی سینماؤں میں ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’’جوانی پھر نہیں آنی 2‘‘ نے سب سے زیادہ بزنس کرکے میدان مارلیا۔ پاکستان میں فلم نے ریلیز کے پہلے روز 3 کروڑ 22 لاکھ جب کہ پاکستان سے باہر 2 کروڑ17 لاکھ کا بزنس کیا ہے۔ مجموعی طور پر’’جوانی پھر نہیں آنی2 ‘‘ 5 کروڑ 39 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes