بلوچستان میں داخل ہونیوالا آندھی اور بارشوں کا سلسلہ جاری

Published on May 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 437)      No Comments

کوئٹہ: (یواین پی) مغربی ہواؤں سے بلوچستان میں داخل ہونیوالا آندھی اور بارشوں کا سلسلہ جاری۔ صوبے کے شمالی، وسطی اور جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ابر کرم برسا۔بارشوں کا نیا سسٹم ایران اور افغانستان کے راستے بلوچستان میں داخل ہو چکا ہے جس کے بعد صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں ہو رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ژوب 8، قلات میں 6، بارکھان 2 اور دالبندین میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، نصیر آباد اور مکران ڈویژن میں آندھی اور بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ ایک سے دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题