پی آر سی کا عمران خان سے محصورین کی وطن واپسی کا مطالبہ

Published on August 26, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

جدہ ( رپورٹ زکیر احمد بھٹی ) مجلس محصورین پاکستان (پی ار سی ) نےعمران خان کو پاکستان کے وزیراعظم بننے پر مبارک باد اور بنگلہ دیش سے محصورین کووطن واپس لانےاور ان کی بحا لی کا مطالبہ کیا ہے۔.
پی ار سی کا مقامی ریسٹورینٹ میں سابق سعودی سفارت کار، جنوب مشرقی ایشیاء کے معاملات کے ماہر اور معروف کالم نگار ڈاکٹر علی الغامدی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے مہمان خصوصی فرخ رشید ایگزیکٹو ممبر پی ٹی آئی مشرق وسطی تھے. جبکہ احمد بشیر صدر پی ٹی آئی جدہ اور ڈاکٹر عبدالعلیم خان صدر انجینئر ویلفیئر فورم (ای ڈبلیو ایف) اعزازی مہمان خصوصی تھے۔.
ڈاکٹر علی الغامدی نے اپنے صدارتی خطاب میں پی آر سی کی تعریف کی کہ اس نے نئے وزیر اعظم عمران خان کو مبا رک دینے کے لئے اجلاس کا اہتمام کیا. انہوں نے کہا کہ میں نے عمران خان کی تقریر سنی وہ عام لوگوں کے مسائل سے نمٹنے اور ان کے معاملات کو حل کرنے کے نقطہ نظر سے بہت متاثر ہوئے۔انھوں نے غریبوں کی خوشحالی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا میں عمران خان کی توجہ 1971 سے بنگلہ دیش میں محصور پاکستانیوں کی طرف دلانا چاہتا ہوں۔ .
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ انکوشناختی کارڈ ور پاسپورٹ جاری کرے اور پاکستان میں ان کی آباد کاری ترجیحی بنیاد پر کرے۔ مہمان خصوصی فرخ رشید نے پی آر سی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی حفاظت کے لئے بہت زور دیا ہے اور اس حوالے سے ان پاکستانیوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے جو بہت سے ممالک میں جیلوں میں موجود ہیں. انہوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ محب وطن محصور پاکستانیوں کےمسائل پر توجہ دیں گے۔انہوں نے پی آر سی سے کہا کہ وہ “ریپڑیریشن اور محصور پاکستانیوں کی بحالی پر تجاویز” پیش کریں۔.
اعزازی مہمان ڈاکٹر عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے عزم اور نقطہ نظرسے بہت پرجوش ہیں جس نے وزیراعظم بننے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں اظہار کیا. انہوں نے قوم کے سامنے بڑے مسائل اور چیلنزیزہیں جس کو حل کرنے کا وعدہ کیا. انہوں نے بھی وزیراعظم پر زور دیا کہ وہ پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے معاملے کو سنجیدگی سے لے کر بنگلہ دیشی ہم منصب سے گفتگو کرنے کے بعد مسلہ حل کریں. پی ٹی آئی جدہ کے صدر احمد بشیر نے بھی پی آر سی کا شکریہ ادا کیا اور اس کی تعریف کی کہ وہ ہر قومی و ملی موقع پر پروگرام منعقد کرتی ہے۔. انہوں نے وعدہ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے پر پی آر سی کے ایک وفد کی ان سے ملاقات کا انتظام کریں گے اور اس مسلے کو رسمی طور پر پیش کریں گے۔
حامد السلام خان ڈپٹی کنوینر نےعمران خان مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں محب وطن پاکستانی افراد کی حالت ناگفتہ ہے۔ان کی کسمپرسی دور کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ انہیں پاکستان میں آباد کیا جائے۔. شاہد نعیم، شمس الدین الطاف، محمد امانت اللہ اور آغا اکرم نے بھی وزیر اعظم عمران خان کی اپنی تقریروں میں مبارکباد دی اور محصورین کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔سید احسان الحق کنوینر پی آر سی نے کہا کہ نہ صرف مقامی بلکہ بیرون ملک پاکستانیوں کو عمران خان سےبہت امید وابستہ ہیں۔.
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کی معیشت کی ہڈی ہیں اور اربوں ڈالر کا زرمبدلہ کی ترسیل کرتے ہیں مگر ان کی سہولتوں کے لئے کھوکھلے وعدوں کے علاوہ کسی نے بھی کبھی کچھ نہیں کیا۔. انہوں نے کہا کہ اسی طرح محصور پاکستانیوں کے ساتھ ہوا جنہوں نے 1971 جنگ میں پاک فوج کی مدد کی تھی اور سقوط ڈھاکہ کے بعدان کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا گیا. عمران خان کو مبارکباد اور کامیابی کی دعا کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ وہ تمام محب وطن پاکستانیوں کی ذمہ داری پوری کریں گے۔ پروگرام کا آغاز انجینئر خالد جاوید کی تلاوت سے ہوا ۔ سید مسرت خلیل نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی اور نظامت کے فرائض سر انجام دیئے۔ اجلاس کے آخر میں قراردیں پیش کی گئیں جسے حاضرین نے اکثریت سے منظورکیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes