پیپلز پارٹی سے جو ٹکرائے گا وہ پاش پاش ہو جائے گا۔ سردار غلام صادق خان

Published on May 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 479)      No Comments

sardar
مظفرآبادہ(یواین پی) سردار غلام صادق خان سپیکر قانون سازاسمبلی پوٹھی چھپریاں برانڈی، پنیالی سراڑی اور کھنری رکڑ کے مقامات پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن آج الیکشن مہم کا آغاز دما دم مست قلندر سے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ انتخاب میں دوسری جماعتوں سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنا بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انکا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت پر بد عنوانی کے الزامات لگانے والے ابھی پانامہ لیکس کے آگ کے شعلوں سے بچ نہیں سکیں گے۔ ضمیر کے سوداگر کشمیری عوام کے شعور کا امتحان نہ لیں آزاد خطے میں رہنے والے پیپلز پارٹی اور بھٹو ازم کو ماننے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پھر جیالوں کی حکومت قائم ہو گی۔ سردار غلام صادق خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ سیاسی گھر ہے جو غریب ، کسان، طلباء، ہاری،متوسط اور مظلوم طبقے کی آواز ہے۔ میرے سیاسی حریف کردار کشی اور گالیاں دے کر الیکشن مہم چلا رہے ہیں جبکہ میں عوام کی خدمت ،پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور مخالفین کو پیغامِ محبت دے کر دل جیتنے کی کوشش میں مصروف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بے وفائی اور غداری کرنے والوں کی کبھی سیاسی گود ہری نہیں ہو سکتی۔ عوامی قوت سماج میں انقلاب لاتی ہے اور پیپلز پارٹی طاقت کا سر چشمہ عوام کو ہی سمجھتی ہے۔اس موقع پر دوسری جماعتوں ن لیگ اور مسلم کانفرنس سے مستعفی ہو کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پنیالی ،سراڑی سے سادات برادری کے صابر حسین شاہ، زاہد حسین شاہ، شاہد حسین شاہ، نزاکت شاہ، اسرار حسن شاہ، رفاقت شاہ، راشد حسین شاہ، گل فرا ز حسین شاہ، صداقت حسین شاہ، ناظم حسین شاہ اور امتیاز حسین شاہ شامل ہیں۔ اسکے علاوہ کھرنی رکڑ سے محمد رازق اعوان، محمد سلیم اعوان، محمد تفسیر مغل، محمد شریف مغل، محمد آفتاب، محمد صدیق اور شاہد مغل شامل ہیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرنے والوں میں سردار مصطفے ایڈوکیٹ، سردار سعود صادق ایڈوکیٹ، قیوم عثمانی،چوہدری سعود، سردار کمال اور اکرم خان شامل تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme