عمران خان نیازی کے بجائے مختصر نام عمران خان استعمال کیاجائے، نوٹیفکیشن جاری

Published on August 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 200)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ سرکاری رابطہ کاری میں ان کے پورے نام عمران احمد خان نیازی کے بجائے مختصر نام عمران خان استعمال کیا جائے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی ان ہدایات کی پیروی کیلئے تمام متعلقین کو آگاہ کیا جائے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا نام عمران احمد خان نیازی ہے جو ان کی سرکاری دستاویزات پر درج ہے تاہم وہ اپنے مختصر نام عمران خان سے مشہور ہیں اسی لیے ان کی جانب سے ان کا یہی نام استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes