اقتصاری رابطہ کمیٹی کی تشکیل، اسد عمر چیئرمین مقرر

Published on August 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کردی، اسد عمر چیئرمین ہوں گے، 12 ممبران پر مشتمل کمیٹی میں وفاقی وزراء بھی شامل ہیں، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزیراعظم عمران خان نے وزیر خزانہ اسد عمر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کردیا، کابینہ ڈویژن نے 12 ممبران پر مشتمل کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ای سی سی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مواصلات، قانون، بجلی اور پیٹرولیم کے وزراء بھی شامل ہوں گے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے دیگر ارکان میں منصوبہ بندی، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، نجکاری، ریلویز، شماریات اور آبی وسائل کے وزراء، تجارت، ٹیکسٹائل، صنعت و پیداوار و سرمایہ کاری کے مشیر بھی شامل ہیں، ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری کے مشیر بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes