پاک فوج کا اس سال یومِ دفاع و شہدا منفردانداز میں منانے کا اعلان ، شہیدوں کے لواحقین کاشکریہ ادا کیا جائے گا

Published on August 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی)پاک فوج نے اس سال یومِ دفاع و شہدا منفردانداز میں منانے کا اعلان کر دیا جس کے تحت شہیدوں کے لواحقین کاشکریہ ادا کیا جائے گا۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس سال یومِ دفاع و شہدا منفردانداز میں”ہمیں پیارہے پاکستان سے“کے نام سے منایاجائے گااور جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب براہ راست نشر کی جائے گی جس کے لئے سول سوسائٹی ،میڈیااور افواج کے نمائندوں کو آگاہ کیا گیا ہے ۔آصف غفور باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ اس بار یوم دفاع پر میڈیا کے نمائندے شہدا کے گھر جائیں ان کے محلہ میں جائیں اور انہیں بتائیں کہ آپ کے بیٹے ،خاوند بھائی نے قوم کے لئے جان دی ان کا شکریہ ادا کریں،کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی،وطن کی خاطر جان دینے والوں کو سلام پیش کریں گے،ٹرینیوں سٹیشنز پر شہدا کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی،تمام ایئر پورٹس پرشہدا کی تصاویرلگائی جائیں گی،بسوں،ویگنوں،ٹرکوں،پرائیویٹ گاڑیوں پرشہداءکی تصاویر لگائی جائیں گی ،شاپنگ مال شہیدوں کی تصاویرسے سجائے جائیں گے اور ہر شہید کی تصویر کے ساتھ شہادت کی تفصیل اورجائے شہادت درج کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ہمارے شہدا نے ہمارے کل کے لئے اپنا آج قربان کیا،آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہدا کو یاد کریں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog