پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں پی کے 78 سے دستبردار

Published on August 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

پشاور: (یواین پی) پی کے 78 میں پیپلز پارٹی امیدوار کی دستبرداری پر اے این پی رہنما غلام احمد بلور نے اظہارِ تشکر کیا ہے۔غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کا امیدوار کی دستبرداری کا فیصلہ خوش آئند ہے اور جمہوریت دشمنوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ تمام جماعتیں انسانیت اور اخلاقی روایات کے پیشِ نظر حلقے سے دستبردار ہو جائیں تو مشکور رہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہارون بلور اور ان کے ساتھی جمہوریت کی راہ میں شہید ہوئے، ہارون بلور کی بیوہ ثمر بلور ان کا مشن لے کر چلیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog