اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے سبزی منڈی غلام محمد آباد کا دورہ

Published on June 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنرسٹی صاحبزادہ محمد یوسف نے سبزی منڈی غلام محمد آباد کا دورہ کرکے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی نگرانی کی اورمختلف شیڈز میں جاکر پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں کو قابومیں رکھنے کے لئے سبزی منڈی کے صبح وشام دوروں کا سلسلہ جاری ہے اورکسی کو قیمتوں میں ناجائزاضافہ نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے بولیوں کے طریقہ کار کو چیک کرتے ہوئے سبزیوں وپھلوں کی سپلائی کے ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کو بھی موقع پر موجود رہ کر تمام تر عمل کو شفاف رکھنے اور دکانداروں کے پاس پرائس لسٹ کی موجودگی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے سبزی منڈی میں صفائی کی صورتحال کا بھی معائنہ کیا اور ہمہ وقت صاف ستھراماحول برقرار رکھنے کی تاکید کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy